۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کرگل

حوزہ/ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شعبہ ادب جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ کی جانب سے ستیانگ کونک علمدار نالہ میں ایک کثیر اللسانی حسینی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شعبہ ادب جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ کی جانب سے ستیانگ کونک علمدار نالہ میں ایک کثیر اللسانی حسینی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔

تازہ ترین مسائل اور دیگر تحقیقی پروگراموں کے ساتھ لوگوں تک رسائی اور حساسیت کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے، اور لداخ ریجن کے کونے کونے تک پہنچنے کے اپنے اقدام کے ایک حصے کے طور پر، شعبۂ ادب، جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ نے اس سال کا کثیر اللسانی حسینی مشاعرہ آخون محمد شریف کے دینی خدمات کو اجاگر کرنے کی غرض سے ستیانگ کونک گاؤں میں انعقاد کیا گیا, آخون محمد شریف وہ شخص تھے جنہوں نے سورو کرچے کے علاقے میں اسلام کو متعارف کرایا۔

اس موقع پر اسکالر، شاعر اور مصنف کاچو اسفندیار خان فریدون مہمان خصوصی اور حجۃ الاسلام شیخ باقر ناصر الدین مہمان خصوصی تھے۔کاچو اسفند یار خان نے کہا کہ شعبہ ادب کو کرگل کے مختلف مقامات پر اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے چاہئے جن میں پوئٹک سمپوزیم، سیمینار، پیپر پریزنٹیشنز اور لداخ کے مشہور مذہبی شخصیات کے ڈاکومنٹیشن شامل ہو تاکہ ہمارے آنے والے مستقبل ہماری تاریخی معلومات کے حوالے سے با خبر رہے۔

شہدائے کربلا کو نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے اور فلسفہ واقع کربلا پر روشنی ڈالتے ہوئے ضلع بھر میں اردو، بلتی، پورگی اور شینا دردی زبانوں کے 15 شعراء نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے 72 ساتھیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر مؤرخ اور مصنف محمد صادق ہرداسی نے اخون محمد شریف کی تاریخ پر مقالہ پیش کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

حجۃ الاسلام شیخ باقر ناصر الدین نے اپنے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ کربلا کا فلسفہ اس دنیا میں اسلامی تعلیمات کا مینار ہے جس نے دنیا کو حقیقی اسلامی فلسفہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن کی فکر کو دنیائے انسانیت تک پہنچایا ہے, شیخ باقر ناصر الدین نے پروگرام کے آخر دنیا بھر میں امن و امان بالخصوص عالم اسلام کی سربلندی اور ملک عزیز میں امن و امان اور حوزات علمیہ اور مراجع عظام کے حفظ و امان اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی اور دعائے خیر کے ساتھ پروگرام کو اپنے اختتام کو پہنچایا-

اس موقع پر علاقے کے کونسلر عبدالرحیم آخون نے شعبہ ادب جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ کا اپنے گاؤں میں اس سال حسینی مشاعرہ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کریں تاکہ علاقے کی تاریخی اہمیت کو مزید اجاگر کیا جا سکے۔

امام حسین علیہ السلام اور ان کے 72 ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے والے شعراء میں محمد ابراہیم، علی اکبر شاداب، کاچو احمدی نژاد، فدا حسین وزیر، مرزا مہدی جعفری، تقی خان نایاب، اشرف علی ساگر، رضا امجد بڈگامی، جواد جالب امینی، شامل ہیں جبکہ بشیر احمد وفا، سید رضا رضوی، آغا ہادی شاہ آغا، اخون علی سوبیور، پدم شری،اخون اصغر علی بشارت اور کاچو اسفندیار خان فریدون بھی موقع پر موجود تھے-

اس سے قبل امام بارگاہ ستیانگ کنگ سے اخون محمد شریف کے مقبرے تک ماتمی جلوس نکالا گیا اور گاؤں کے نوجوانوں کی جانب سے ماتمی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .